پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

Traffic Accidents

Traffic Accidents

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث حادثات، 7افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ ایبٹ آباد میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ظفروال میں دھند کے باعث بس کھائی میں جا گری جس سے 20مسافر زخمی ہو گئے۔

جھنگ میں دھند کے باعث بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد زخمی ہو گئے، پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔