فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا، چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو ،جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض سینئر نائب صدر طارق قادری و دیگر عہدیداران رانا خالد محمود حاجی شکیل احمد رانا عبدالحمید ،چوہدری غلا م سرور ،میاں عابد ،شکیل عابد بھٹی ،خالد محمد قاسمی ،میاں ابوبکر جواد،شیخ زاہد سعید ،مرزا دائود ابراہیم اور رانا عرفان منج نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جس طرح ہمارے بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں تاہم اتھارٹی کے اختیارات میں مزید اضافہ بہت ضروری ہے کیونکہ وہ جس فیکٹری ،بیکری ،دکان یا سوئیٹس شاپ کو سیل کرتے ہیں وہ اگلے ایک یا دو روز بعد معمولی جرمانہ اداکرکے ایک بارپھر اسی گھنائونے دھندے میں ملوث ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکثر بیکریاں اور مٹھائیاں والے ایک کڑاہی تیل کو ایک ماہ تک استعمال کرتے ہیں جوکہ انسانی صحت کیلئے زہر سے کم نہیں ہے ،گندہ آئل صاف کرکے اس میں سلانٹی ،پکوڑے سموسے وغیرہ نکالے جاتے ہیںاگر ان لوگوں کو لگام ڈالنے کیلئے کوئی میدان میں آیا ہے تو اس حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو کم از کم اتنے اختیارات ضرور ملنے چاہئیں کہ اگر کوئی بھی شخص چاہے وہ کتناہی با اثر کیوں نہ ہوں اگر وہ انسانی صحت سے کھیلنے جیسے جرم میں ملوث پایا جائے تو اتھارٹی اسے موقع پر ہر قسم کی سزا دینے کی اہلیت رکھتی ہو،یہ خود استغاثہ بنائے اور خود مدعی بنا کر عدالت میں کیس لڑے اگر ایسے اختیارات اس اتھارٹی کو مل جائیں تو یہ بات وثوق کیساتھ کی جاسکتی ہے کہ ملاوٹ مافیا صرف ایک ماہ کے اندر اندر مسلمان ہوجائے گاکیونکہ ملاوٹ کرنیوالا کسی صورت بھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔