لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت لاہور میں لائے جانے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے شہر کے داخلی راستے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکہ لگا کر کار اور منی ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو کار کی ڈگی اور منی ٹرک کے عقبی حصے سے بارہ سو کلو سے زائد مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا گیا.
دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز طارق اور اکبر کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں.
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے یہ گوشت لایا گیا تھا اور جن جگہوں پرسپلائی کیا جاتا تھا وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔