لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے سپشل یونٹ بنے گا، گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا۔
پنجاب پولیس میں بننے والا سپشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکیوں ، اہم عمارتوں اور اہم شخصیات کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے گا۔ اس کی خدمات ادائیگی پر پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے لئے بھی دستیاب ہوں گے ۔ سپشل پروٹیکشن یونٹ کا سربراہ ڈائریکٹر اور ڈی آئی جی سطح کا آفیسر ہوگا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،چیف سیکورٹی آفیسر ، سینئر سیکورٹی آفیسر ، سیکورٹی آفیسر ، سینئر سیکورٹی کانسٹیل اور سیکورٹی کانسٹیبل کی پوسٹیں رکھی گئی ہیں۔
سپشل پروٹیکشن یونٹ آئی جی پنجاب کی نگرانی میں کام کرے گا ، سیکورٹی اہلکار نوجوان ہوں گے جن کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال ہوں گی۔