پنجاب: جمعہ سے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال ہوجائے گی

CNG Stations

CNG Stations

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کی گیس 14 مارچ سے بحال کردی جائے گی ، سوئی ناردرن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صارفین کو ہرہفتے 2 دن سی این جی ملا کرے گی۔سوئی ناردرن گیس نے 3 ماہ بعد پنجاب بھرکے این جی اسٹیشن کی گیس کل جمعے سے بحال کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ہرہفتے میں ۲دن جمعہ اورہفتہ گیس ملاکرے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4 کی بجائے 2 روز گیس فراہم کرنا بدنیتی ہے، عدالت نے ہفتے میں 4 دن گیس دینے کاحکم دیا تھا ، اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔