لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ جاری ہے۔ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 43افراد مہلک مرض کا شکار ہو گئے۔ لاہور میں 27 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
فیصل آباد میں بھی دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جن میں ساہیوال کا رہائشی مدثر اور شاہ کوٹ کا جاوید شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک پنجاب میں 852 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ واضع رہے کہ لاہور میں رواں برس 473 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے۔