لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہے کہ پنجاب آہستہ آہستہ مگر تسلسل سے ترقی کر رہا ہے ،نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر آسمانوں کو چھوا جا سکتا ہے۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب گروتھ اسٹریٹجی 2018ء کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں ،نوجوانوں کیلئے اربوں روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیاگیا ،آگے بڑھنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔