لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیراعلی آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری کی تقرری کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت محکمہ صحت کے محمد خان رانجھا کو وزیر اعلی کا ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کرنا چاہتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے ساتھ تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس لیے وزیر اعلی آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری کے تقرر کے لیے اجازت دی جائے۔