لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق رینجرز کے ذریعے سرجیکل آپریشن کا فیصلہ وزیر اعلی شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق بارڈرز پر رینجرز اور دیگر حساس ادارے ساتھ ملکر آپریشن کریں گے اور ابتدائی طور پر آپریشن راجن پور، تونسہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا جائے گا۔
آپریشن کے دوران دھشت گردوں کے خلاف کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجیکل آپریشن کے دوران پنجاب حکومت رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ اداروں کی مدد کرے گی۔ سرجیکل آپریشن صوبے کے تمام بارڈرز پر بھی ہو گا۔