پنجاب حکومت حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہیں۔ الیکشن کمشن پنجاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں کرانا اس کی ذمہ داری نہیں، یہ صوبائی حکومت کا کام ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے لاہور میں اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لے گی اور انتخابات کروانے کیلئے کہے گی۔
تو الیکشن کمیشن انتخابات کروا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمشن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کا کام صرف الیکشن کروانا ہے۔ جس کیلئے وہ تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اختیارات دیے گئے تو ذمہ داری قبول کریں گے اور میرٹ کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔