لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے کنٹینرز ہٹانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔
کہ عدالت کو پنجاب حکومت کے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، کنٹینرزہٹانے سے انسانی جانوں کے ضیاع اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کاخطرہ ہے۔ درخواست میں عدالت سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے مارچ روکنے کیلئے کنٹینرز لگانے کیخلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ لاہور سمیت صوبے بھرمیں کنٹینرز ہٹادیے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ سیکیورٹی کے نام پر بنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔