لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کی ہر ڈویژن میں ایک انسداد دہشت گردی تھانے کے قیام کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی فورس کو مقدمات اور تفتیش کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کی ہر ڈویژن میں ایک ایک تھانہ قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
اب انسداد دہشتگردی فورس ایف آئی آر درج کر سکے گی اور تفتیش بھی کرے گی پنجاب کی ہر ڈویژن میں ایک ایک تھانہ قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے تھانوں کی تعمیر کے لئے فنڈز بھی جاری کر دئیے۔