لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کو عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر پنجاب حکومت نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر سے عید پیغامات متاثر ہوں گے۔