پنجاب حکومت کی وفاق سے کراچی کی طرز پر لاہور کے لئے ترقیاتی پیکیج کی سفارش

Meeting

Meeting

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے وفاق سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی سفارش کر دی۔

اعلی سطح کے اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی، اہم وفاقی وزرا نے بھی لاہور کے لئے پیکیج کی حمایت کردی، جس کے بعد وفاقی حکومت جلد اس ضمن میں پنجاب حکومت کی تجاویز کا جائزہ لے کر پیکیج کااعلان کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے لئے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد اک نیا اور بڑا سرکاری اسپتال بنے گا، 120 کنال پر محیط اسپتال تعمیر کیا جائے گا، جس میں 400 بیڈ جنرل ،400 کارڈیالوجی جب کہ دو سو خون کی بیماریوں کے لئے ہوں گے۔

شاہکام فلائی اوور پر بھی ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے، گلاب دیوی انڈر پاس کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا، جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔