حکومت پنجاب سیلابی آفت کی زد میں آنے والوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،چوہدری کاشف

Kashif Chaudhry

Kashif Chaudhry

مصطفی آباد/للیانی: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب سیلابی آفت کی زد میں آنے والوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عوام کی بحالی کیلئے ہدایات جاری کر رہے ہیں جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کو رنگ و سرور کے دھرنوں سے فرصت نہیں۔

حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کیلئے کمربستہ ہیں۔چوہدری کاشف نیاز نے مطالبہ کیا کہ دھرنے دینے والے قائدین قوم پر رحم کریں، وہاں پر محصور افراد کو گھروں میں واپس جانے دیں اور خود قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کی مدد کریں۔سیلاب متاثرین کی اس وقت تک خدمت جاری رہے گی جب تک کہ ان کے علاقوں سے پانی مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا۔پنجاب حکومت جس طرح سیلاب متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں وہ قابل فخر ہے، دکھی انسا نیت کی مدد کر نا ہم سب کا اوا لین فرض ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔