کروڑ لعل عیسن کی خبریں 24/06/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت پنجاب اشیائے خوردونوش اور گرین چینل پر اربوں روپے کی سبسڈی کے زریعے روزہ داروں کو سستے بازاروں میں فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر مرزا تالپور کا دورۂ رمضان بازار ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور سستی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سستے رمضان بازار کے انعقاد پر اطمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ PFA کی جانب سے ماہ رمضان میں ملاوٹ اور غیر میعاری اشیاء کی فروخت کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردا سبسڈی سے فائدہ اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر سردار طارق عظیم کھر کے بڑے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل تونسہ سردار خالد عظیم خان کھر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ کروڑ میں بھکر روڈ والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر مملکت خواجہ شیراز محمود ، سابق ایم پی اے سردار میر باز خان ، ملک احمد علی اولکھ ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، نائب صدر انتظار حسین شاہ قریشی ، امجد علی مستری ، سابق کونسلر چوہدری ذوالفقار علی ، پی ٹی آئی کے سٹی صدر رانا محمد آصف ، ملک روشن ضمیر اتلیرہ ، سید سبطین شاہ ، شیخ لالا محمد اختر ، ڈاکٹر جلال الدین سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 26 جون بروز جمعہ تونسہ شریف میں ادا کی جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان ، ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن ، ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمجید نیازی ، ملک ابرار بھمب ، زاہد محمود عارفی ، انجمن تاجران کے فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، چوہدری محمد عارف ، حاجی بائو محمد رفیق و دیگر نے سردار خالد عظیم خان کھر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مرحوم نہایت ہی مدبر اور شریف انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔