لاہور: سیاسی سماجی رہنماو جنرل کونسلر یونین کونسل 247 محمد سجاد نے گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت جنرل کونسلروں سے سوتیلی ماوں جیسا برتائو بند کرئے۔خیبر پختونخواہ کے مثالی بلدیاتی نظام سے پنجاب حکومت کو سبق سیکھنا چاہئیے۔حکومت لوٹ مار کی دولت ملک میں واپس لانے کی بجائے کالے دھن کو سفید کرنے کی قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ جو ملک و قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محض 2 سے 7.5 فیصد ٹیکس دینے والوں کے دھن کو سفید کرنے کا قانون بنانا زیادتی ہے اس قانون سے حکومت یہ بھی نہیں پوچھے گی کہ یہ دولت کیسے کمائی اگر حکومت ٹیکس ایمنسٹی دینا ہی چاہتی ہے تو کم از کم یہ سہولت جائز طور پر کمائی جانے والی دولت پر مہیا کرنی چاہیے۔
قومی دولت لوٹنے والوں کو کھلی چھوٹ دینے کی بجائے کڑے احتساب کے عمل سے گزارے تاکہ مستقبل میں قومی خزانہ لوٹنے کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سوئس بینکوں سے پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر کمائے گئے 200 ارب ڈالر واپس نہیں لا سکی اور نہ ہی حکومت کی طرف سے موثر اقدامات کئے گئے۔