ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کی شعبہ صحت میں ریفارمز کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہیلتھ کنونشن کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو صوبائی گورنمنٹ ہسپتالوں میں مہیا کردہ جدید صحت کی سہولیات کی معلومات فراہم کرنا ہے،تمام بیسک ہیلتھ یونٹس میں بھی جدت آئی ہے،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا گیا،معیاری ادویات کی فراہمی کے لئے نیا میکنزم بنایا گیا جس کے تحت ادویات ملٹی نیشنل کمپنیز سے حاصل کی جاتی ہیں۔
معیار کو پرکھنے کے لئے بیرون ممالک ان ادویات کے نمونہ جاتے بھیجے گئے،حکومتی پالیسی کو عملی جامع پہنانے کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میںاہم اقدامات کو یقینی بنایا ہے، تاکہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں ہیلتھ کنونشن 2017کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شائستہ فیصل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں منعقد ہونے والے ہیلتھ ویک کے حوالے سے سر گرمیوں کی تفصیلات بتائیں،ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں میںجو اقدامات کئے اسکی مثال نہیں ملتی ، این سی ڈی پروگرام کے تحت چالیس سال سے زائد عمر کے مرد خواتین میں مکمل سکریننگ کی گئی، ایم پی اے ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے لوگوں کو بہت ریلیف ملا ہے جدید مشینری کی ہسپتالوں میں تنصیب سے عام آدمی مستفید ہورہا ہے،ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ کنونشن کے دوران ہیپاٹائٹس سمیت تمام بیماریوں ٹیسٹ فری آف کاسٹ کئے گئے،ہیلتھ کنونشن کے موقع پر ہیتھ ویک کے دوران مختلف ایونٹس میں نمائیاں کارکردگی کے حامل مرد خواتین ہیتھ ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ راولپنڈی شاہد عمران مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ ، چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ،راو عاطف آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی ، ماہر حشرات ڈاکٹر اسرار،ایوب زرگر،راجہ کامران ا یڈووکیٹ، ملک پرویز ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز ، ایس ایم او ڈاکٹر سعدیہ فریحہ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی،ڈاکٹر سید اسد علی صدر پی اے ایف پی واہ ٹیکسلا حسن ابدال ، ڈاکٹر شاہد نواز ، کوآرڈینیٹر چوہدری سلیم،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھیتقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی طلعت محمود گوندل و دیگر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لگے ہیلتھ میلے میں لگے سٹالوں کا دورہ کیا، ڈاکٹر اسرار نے مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا0300-5128038