لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے تحریک منہاج القرآن کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے طاہرالقادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کو احکامات بھی جاری کر دیئے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطے کے لئے گورنر پنجاب غلام سرور کو ٹاسک دیا ہے جنہوں نے وزیر قانون رانا مشہود اور سیکریٹر داخلہ پنجاب سے عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر قانون اور سیکریٹر داخلہ پنجاب سے عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔