لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام کو بحث کیلئے جلد اسمبلی میں پیش کرے، حکومت کو وعدوں کے مطابق نومبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے چاہئیں۔ ذرائع سیل سے جاری بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ سحری اور افطاری کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو ہر شعبے میں مسائل کا سامنا ہے، ان کے حل کیلئے پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس پر بھرپور بحث کیلئے بل کو جلد پنجاب اسمبلی میں لائے۔