لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر جمہوری غیر انسانی رویہ اپنا رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب پولیس ان کے کارکنوں کو یوم شہداء میں شرکت سے روک رہی ہے، کارکنوں کی گرفتاریوں کے ساتھ انہیں ہراساں بھی کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین ملک بھر میں یوم شہداء منا رہی ہے، ٹریفک جام میں پھنسے مریضوں کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، جو قوم استقامت دکھاتی ہے اللہ اس کی مدد کے لیے فرشتے بھیجتا ہے، شہدا نے ہمیں جینے کا راستہ بتا دیا ہےاور ہماری منزل بھی دکھادی ہے۔