پنجاب حکومت نے پشاور متاثرین کیلئے بیس امدادی ٹرک روانہ کر دئیے

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ کے طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے پنجاب حکومت نے 20 ٹرک امدادی سامان بھجوا دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں انسانی ہمدردی کے تحت بڑے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

لاہور میں ایوان وزیر اعلی ماڈل ٹاؤن سے امدادی سامان خیبر پختونخواہ روانہ کیا گیا۔ 20 ٹرکوں پر تقریبا دو کروڑ روپے مالیت کا سامان بھیجا گیا ہے۔

امدادی سامان میں اشیائے خورد و نوش، ٹینٹس، مچھر دانیاں اور گفٹ ہیمپرز موجود ہیں۔ سامان کی روانگی کے موقعہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باتیں کرنے سے متاثرہ افراد کے دکھ کم نہیں ہوں گے۔ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے سات ماہ دھرنے میں ضائع کئے جس کا قوم کو حساب لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے اب جوڈیشل کمیشن میں ثبوت بھی پیش کریں تاہم کنٹونمٹس بورڈ کے انتخابات میں عوام نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔