لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے پرائیوٹ ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کر لیا، کمیشن نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں اور سہولیات کو مانیٹر کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کے قیام کا بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، پرائیوٹ ایجوکیشن کمیشن 17 ممبران پر مشتمل ہوگا اور ضلع کی سطح پر بھی اس کا سیٹ اپ قائم کیا جائیگا۔
ایجوکیشن کمیشن نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں اورطلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کومانیٹر کریگا، بڑے نجی تعلیمی اداروں میں مستحق بچوں کے داخلے کے 10 فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی کمیشن کی ذمہ داری ہو گی۔