پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو نہ روکنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کےآزادی مارچ کو نہ روکنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کو ماڈل ٹاؤن سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، عوامی تحریک کے کارکنوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو طاقت سے نمٹا جائیگا، تاہم وہ اپنے سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے انقلاب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نےگذشتہ روز غیر آئینی مارچ اور دھرنے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔