اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے دہرا معیار اپنا یا، وفاق میں پی پی کی حکومت کے وقت طاہر القادری کے ساتھیوں کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکا گیا۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ حکومت کو طیارہ اسلام آباد میں نہ اترنے دینے کا غلط مشور ہ دیا گیا، جس طرح لاہور میں بات چیت سے معاملہ حل ہوا یہاں بھی ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا حق ہے، مگر ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے جمہوریت کی بساط لپیٹی جائے۔ طاہر القادری کے گزشتہ دور حکومت میں دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بات چیت کے ذریعے تمام معاملات طے کیے تھے۔