لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تھرمل کیمرے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، چین اور جرمنی سے کیمروں کی خریداری کے لئے بات چیت جاری ہے۔
حکومت پنجاب نے جرمنی اور چین سے ٹرائل کے لئے کچھ تھرل کیمرے ابتدائی طور پر مانگ لیے ہیں۔ ان کے ٹرائل میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد کیمروں کی کھیپ کا آرڈر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی نسبست تھرمل کیمروں کا رزلٹ کہیں بہتر ہے اور تھرمل کیمرے رات میں بھی بہترین ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تھرمل کیمرے انتہائی مہنگے ہونے کے باعث پہلے مرحلے پر وزیراعظم ہائوس، وزراء اعلیٰ ہائوس، ایئرپورٹس، اسمبلیوں اور کینٹ کے علاقوں میں لگائے جائیں گے۔