پنجاب حکومت کا طلبہ کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

Vaccination

Vaccination

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے تمام طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 30 اہم شعبوں میں کام کرنے والے غیرمحفوظ افرادکو بھی ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکی تجویز پر غور کیا گیا۔

وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسین کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔