کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پنجاب حکومت کی جانب سے جامعات میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے غلامانہ فیصلہ قراردیا،ان کا کہنا تھا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف ناکامیوں کو چھپانے اور غیروں کی خوشنودی کے حصول کیلئے مذہب کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، پنجاب کا یہ اقدام ملکی تشخص کی پامالی ہے اور اسلام دشمن فیصلہ ہے،معلوم ہوتاہے کہ حکومت پنجاب دہشت گردی کا نہیں اسلام کا خاتمہ چاہتی ہے،دہشت گردی ، فرقہ اورواریت کا تبلیغی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
تبلیغی جماعت کا مشن ہی فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے،ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر تعلیمی اداروںمیں پابندی لگانا افسوسناک عمل ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ،ملک میں دہشت گردی ، بدامنی ،فرقہ واریت کے ذمہ دار حکمران ہیں ہر دور میں حکمران اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مذہبی طبقے کیخلاف کاروائیاں کرتے رہے جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتاہے، آج دہشت گردی ملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکاہے۔
جس پر قابو پانے میں حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور اسی ناکامی کو چھپانے کیلئے غیر وں کی خوشنودی کے حصول کی خاطر مذہب کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست کرکے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے بجائے اسلام کی تبلیغ پر پابندی کہاں کا انصاف ہے، انہوںنے کہاکہ عصری اداروں میں تبلیغ کی دعوت پر پابندی ملک کی نظریاتی سرحدات کو کھوکھلا کرنے کی ساز ش ہے ،ایک طرف پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایسی محافل کا انعقاد کیا جاتاہے جن کی اجازت یورپ کے قحبہ خانوں میں نہیں تو دوسری جانب دعوت وتبلیغ کے دروازے بند کرکے نسل نو کو اسلام سے دور رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
پاکستان اسلام کے نام پر معارض وجود میں آنے والے وطن عزیز میں کسی المیہ سے کم نہیں تبلیغی جماعت پر پابندی اسلام پر پابندی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام دشمن فیصلہ ہے اس کو فی الفور واپس لیاجائے دنیا کا ہر فرد جانتاہے کہ دہشت گردی ، فرقہ اورواریت کا تبلیغی جماعت سے کوئی تعلق نہیں وہ تو اہل اللہ کی عظیم جماعت ہے جو دنیا بھر میں اسلام کی دعوت و تبلیغ میں مصروف ہے امریکا، بھارت ، برطانیہ جیسے ممالک میں بھی تبلیغی جماعت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تو پھر ایک ایسا ملک جو اسلام کیلئے حاصل کیا گیا وہاں کے سب سے بڑے صوبے میں تعلیمی اداروں میں اس جماعت پر پابندی کاغلامانہ فیصلہ افسوسناک اورادروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔