’پنجاب حکومت گرانے کیلئے تیار ہیں، پی پی اپنے نمبرز دکھائے‘

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو دکھائے، اگر پنجاب حکومت گرا دی تو مرکزی حکومت بھی 10 دن کے اندر اندر گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے طاقتور حلقوں کا کم از کم نیوٹرل ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ طاقتور حلقوں کے نیوٹرل ہونے کا انتظار ہی کرتے رہنا ہے تو پھر اگلے الیکشن لڑنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔