پنجاب حکومت کا چار ملین ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر

Wheat

Wheat

لاہور (جیوڈیسک) کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے لیے تین سو چھیتر خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

جہاں کاشتکاروں کو فی من گندم کے عوض تیرہ سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ آٹھ بوری باردانہ فراہم کیا جائے گا۔

جبکہ اِس حوالے سے درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ضلعے کے ڈی سی او آفس میں مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔