لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان توانائی کے میدان میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی 2400 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔ ماڈل ٹان لاہو رمیں ہونے والی تقریب میں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی کمپنیوں سے توانائی بحران کے حل کیلئے تعاون پر اتفاق رائے پیدا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدے کی رو سے چار کمپنیاں گڈانی بلوچستان میں چار پلانٹ لگائیں گی جہاں کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ دو سال تک دو پلانٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے جبکہ باقی دو پلانٹ تین سال میں مکمل ہو جائیں گے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور منصوبے کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے ہماری ٹیم چین میں موجود ہے۔