لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بجلی بحران کے باعث گورنرہاؤس کی تمام فالتو بتیاں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جب کہ ایئرکنڈیشن کے استعمال پر بھی پابندی لگادی۔ بجلی بحران کے بحران کے باعث گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے توانائی بچاؤ مہم کا آغاز گورنر ہاؤس سے شروع کرتے ہوئے گورنر ہاوس کی تمام فالتو بتیاں بند کرنے اور ایئرکنڈیشن کے استعمال پر پابندی لگادی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بجلی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے شارٹ فال سے نجات حاصل ہو۔
گورنر ہاؤس کی فالتو بتیاں اور ایئر کنڈیشن بند ہونے سے گرمیوں میں 28 لاکھ روپے تک بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔ مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے گورنر ہاؤس میں توانائی بچت مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن یہ حکم صرف حکم نہیں رہنا چاہیے بلکہ درست معنوں میں اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔