مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنر پنجاب کا استعفٰی حکومتی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب آپنا آئینی کردار ادا نہیںکرنے دیا گیا جس کی وجہ سے ان کو استعفی دینا پڑا، بحیثیت گورنر پنجاب چوہدری سرور پر کسی نے انگلی تک نہیں اٹھائی، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما محمد فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی ھکومت ناکام ہو چکی ہے، گورنر پنجاب کا استعفیٰ مسلم لیگ ن کی حکومت سے عدماعتماد کی عکاسی ہے، شریف برادران ملک و قوم کے حالات پر رحم کریں اور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کرنے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو موقع دینا چاہئے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔