لاہور (جیوڈیسک) لاہور گندم اور آٹے کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے پنجاب نے وفاق کو گندم کے ذخائر قبل از وقت استعمال کرنے بارے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے پاس وافر گندم کا سٹاک موجود ہے اور قیمتوں کو بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔
صوبے نے وفاق کو اس بات سے آگاہ بھی کر دیا ہے کہ اگر ستمبر کا سٹاک اگست میں استعمال کر بھی لیا جائے تو اس سے ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ صوبے کے پاس اس وقت چار اعشاریہ دو ملین ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے جو صوبے اور ملک کی ضروریات کے لئے کافی ہے۔