کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے پنجاب گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی جانب سے عملی اقدامات کو کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کا دیرینہ خواب کی تکمیل پر ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی کا واحد اسپورٹس گرائونڈ ہے جس پر شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح کے نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیاں کے حصول سے استفادہ حاصل کرتے ہیں گذشتہ کئی عشرہ سالوں سے متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ گرائونڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے گرائونڈ کے اطراف کچرا کنڈیاں قائم ہیں جس پر نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے متعلقہ بلدیاتی اداروں سے بھی تحریری طور پر اگاہ کیا۔
کچرا کنڈیوں کو ہٹا نے کا مطالبہ کیا مگر تاحال کچرا کنڈیاں نہیں ہٹا ئی گئیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں کی خواہش پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی کی تعمیر کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے تعمیراتی کاموں کا ٹینڈ ر اخبارات میں میں شائع ہوچکا ہے اور انشا اللہ جلد تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوجائے گا ہم اپنے وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل کے مشکور ہیں کہ جن کی بدولت شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ اور گرد نواح کے نوجوانوں کو ایک معیاری اسپورٹس اسٹیڈیم میسر اسکے گا۔