لاہور (جیوڈیسک) پنجاب گروپ آف کالجز نے ایک بار پھر انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں میدان مار لیا۔ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے 9 بورڈز میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 119 پوزیشنز حاصل کر لیں۔
فیصل آباد بورڈ میں پنجاب کالجز کے طلباء نے 22 پوزیشنز لے کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پنجاب گروپ آف کالجز انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پھر بازی لے گیا۔ 9 تعلیمی بورڈز کے نتائج میں پنجاب کالجز کے طلبہ و طالبات نے 119 پوزیشنیں حاصل کیں۔
لاہور بورڈ میں پنجاب کالج نے مختلف گروپس میں 14 پوزیشنیں لے کر میدان مار لیا۔
فیصل آباد بورڈ میں پنجاب کالجز نے بائیس پوزیشنیں لے کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ پہلی 3 پوزیشنز میں سے 2 پنجاب گروپ آف کالجز نے حاصل کر لیں۔
گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر اکیس پوزیشنیں حاصل کرلیں جبکہ ڈویژن بھر میں اول اور سوئم پوزیشنوں پر بھی پنجاب کالجز کی طالبات نے قبضہ جمایا ہے۔
بہاولپوربورڈ میں بھی پنجاب کالجز نے سترہ پوزیشنز حاصل کر کے سب کو چت کر دیا ہے۔
سرگودھا بورڈ میں سترہ پوزیشنیں حاصل کر کے پنجاب کالج کے طلباء و طالبات نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔
ملتان بورڈ میں اول اور دوئم کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 14 پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز لے گیا۔ ساہیوال بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ و طالبات 10 پوزیشنیں لے گئے۔
راولپنڈی بورڈ میں پہلی اور تیسری پوزیشن پر پنجاب کالج کے تین طلبا و طالبات براجمان ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان بورڈ میں ایک پوزیشن پنجاب کالج کے حصے میں آئی ہے۔