پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ترقیاتی ادارے ڈیفڈکے خصوصی نمائندے مائیکل باربر اور ڈیفڈ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاوٴکیلئے ویکسی نیشن پروگرام کی کوریج کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر پنجاب اسکولزریفارمز روڈ میپ کی طرز پر عمل کیا جائے گا اور زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو روڈمیپ کے حوالے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا موٴثر نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔