لاہور (جیوڈیسک) گرمی سے نڈھال بچوں کو مکمل نہیں تو آدھا ریلیف مل ہی گیا ، اسکول کے اوقات کار تبدیل ہونے سے بچے خوش ہیں ، جلدی جائیں گے ، جلد واپس آئیں گے۔
گرمی نے بچوں کی بس کرا دی ، چھٹیوں کے مطالبے نے زور پکڑا تو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے نئے اوقات کار جاری کر دیے ۔نئے اوقات کار جاری ہونے کے بعد پہلے دن تمام نجی اسکولز میں تو اس پر عملدر آمد نہیں ہو سکا۔
تاہم شیڈول تبدیل ہونے کے بعد بچے خوش ہیں کہ پوری نہ سہی ، آدھی چھٹی ہی سہی ۔پنجاب بھر کے سرکاری سکول بھی ساڑھے سات بجے کھلے جہاں چھٹی گیارہ بجے ہوا کرے گی۔