پنجاب (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں پنجاب کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ، صوبائی کابینہ آج حلف اٹھا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو سینر وزیر بنا کر بلدیات کا محکمہ دیئے جانے کا امکان ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود کو وزیر قانون ، زعیم قادری تعلیم، اقبال چنڑ جیل خانہ جات ، مجتبی شجاع الرحمن کوخزانہ ، خلیل سندھو اقلیتی امور ، خواجہ سلمان رفیق کو مشیر صحت بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذکیہ شاہنواز ، راجہ اشفاق سرور ، ملک ندیم کامران بھی صوبائی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ صوبائی کابینہ آج حلف اٹھا سکتی ہے۔