لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلابی ریلہ آیا ہے، یہ وقت اختلافات کو بھلا کے مصیبت زدہ بہں بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر مندھرو نے ملا قات کی اور سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کا ایک بہت بڑا سیلابی ریلا آیا ہے۔
سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت تمام اختلافات کو بھلا کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد پر سندھ حکو مت اور پیپلزپارٹی کے شکر گزار ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریڑی تنویر اشرف کائرہ ، صوبائی وزیر پنجاب کرنل شجاع خانزادہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔