اسلام آباد (جیوڈیسک) سردی آتے ہی پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ موسم سرما میں کارخانوں اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس بند رہے گی۔ گھریلو صارفین کو بھی 6 سے 8 گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سردی آئی پنجاب کے لیے نیا عذاب لائی ۔ 6 سے 8 گھنٹے گیس نہیں ملے گی ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اعلان وزارت پٹرولیم کی حکمت عملی کے مطابق موسم سرما میں پنجاب بھر میں کھاد کے کارخانوں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کو گیس نہیں ملے گی۔
ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہم کرنے کے باعث سی این جی سیکٹر بھی بند رہے گا۔ تمام بڑے سیکٹرز کی گیس بند کرنے کے باوجود بھی پنجاب کے گھریلو صارفین دن میں 6 سے 8 گھنٹے گیس سے محروم رہیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے عوام سردیوں میں مزے میں رہیں گے۔
خیبرپختونخوا میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ وزرات پیٹرولیم کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں گیس کا شارٹ فال 94 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ ہوگا۔ پلان وزارت پیٹرولیم سے حتمی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا۔