لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی آج سے بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گی، چھبیس جون کو بجٹ پاس کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں آج اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے ارکان اپنی تجاویز دیں گے۔
سپیکر رانا محمد اقبال نے حکومت اور اپوزیشن رہنماں کی مشاورت سے بحث کے لئے چار دن مختص کرکے تقاریر کے خواہشمند ارکان اسمبلی کے نام مانگ لیے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چھبیس جون کو آئند ہ مالی سال کا بجٹ پاس کرلیاجائے جس کے بعد ضمنی بجٹ پر بحث کے بعد تیس جون کو اس کی بھی منظوری دیدی جائے گی۔