پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، دو افراد میں وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

لاہور(جیو ڈیسک)لاہورپنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، دو اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ڈینگی وائرس کے نئے سامنے آنے والے مریضوں میں اکیس سالہ ارسلان لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرے مریض سترہ سالہ علی رضا کا تعلق فیصل آباد سے ہے، حکام کے مطابق دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔