لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مزید چوبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کا تعلق راولپنڈی، شیخوپورہ اور اٹک سے ہے۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں بیس افراد زیرعلاج ہیں جبکہ شیخوپورہ سے دو اور اٹک کے دو مریضوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ اور جنرل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن عوامی مدد کے بغیر مرض کا تدارک ممکن نہیں۔ تاہم رواں برس صوبے میں مرض میں مبتلا افراد کی تعداد تین سو نوے تک پہنچ چکی ہے۔