لاہور (جیوڈسک) پنجاب میں صنعتی اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ہفتہ کی بجائے جمعہ کے روز سے گیس ملے گی۔
تبدیل شدہ شیڈول سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے جس میں گیس بندش کا دورانیہ تو ہفتہ وار پانچ روز ہی رہے گا لیکن اب لاہور، ساہیوال، ملتان، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے سی این جی سٹیشنز ہفتہ کی بجائے جمعہ کی صبح کھلیں گے اور سی این جی کی فراہمی 48 گھنٹے کے لئے اتوار صبح چھ بجے تک ہو گی۔
صنعتی شعبے کو بھی جمعہ سے اتوار تک ہی گیس ملے گی۔ فیصل آباد ۔سرگودھا، اسلام آباد اور بہاولپور میں گیس فراہمی منگل صبح چھ بجے سے جمعرات صبح چھ بجے تک ہو گی۔