پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس کو محدود عملے اور احتیاطی تدابیر کیساتھ کام کی اجازت

Industrial Unit

Industrial Unit

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باوجود محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 میں نرمی کر کے 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں نرمی کر کے جن 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس کے علاوہ آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ان اداروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو انہیں دوبارہ کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1072 ہو گئی ہے۔