پنجاب کی صنعتوں کوہفتہ میں 2 کی بجائے 3 دن گیس ملے گی

Punjab Industries

Punjab Industries

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس کی سپلائی میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب فیکٹریوں کوہفتہ میں دو کی بجائے تین دن گیس ملے گی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نینیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے شیڈول کے مطابق لاہور، ساہیوال اورشیخوپورہ کی صنعتوں کو 8 مارچ کی صبح 6 بجے بحال کی گئی گیس اب 11 مارچ کی صبح 6 بجے تک جاری رہیگی۔ اسی طرح فیصل آباد، سرگودہا، بہاولپور، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کی فیکٹریوں کو 11 مارچ کی صبح 6 بجے سے 14 مارچ کی صبح 6 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔

پنجاب کی صنعتوں کو گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہفتہ میں صرف دو دن گیس فراہم کی جارہی تھی اور صنعتکاروں کا مطالبہ تھا کہ کم سے کم ہفتہ میں تین گیس فراہم کی جائے۔۔اب موسم گرما کے آغاز کیساتھ ہی گیس کی فراہمی بہتر ہونا شروع ہوئی ہے تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بھی بڑھا دی گئی ہے۔