لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کے نتائج کا اعلان کر دیا. لاہور بورڈ کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 66 فیصد سے زائد رہا۔
لاہور بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ایک لاکھ 85 ہزار امیدواروں نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا جس میں سے ایک لاکھ 24 ہزار 343 طلبا کامیاب ہوئے،۔ کامیابی کا تناسب 66اعشاریہ 94 فیصد رہا۔
امتحان میں سائنس گروپ میں 98970 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جس میں سے 76521 کامیاب قرار پائے جب کہ کامیابی کا تناسب 77اعشاریہ بتیس فیصد رہا۔جب کہ آرٹس گروپ میں 86783 طلبہ نے شرکت کی، جس میں 47822 نے کامیابی حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز میں مجموعی پوزیشن میں اسامہ قمر نے 1476نمبر حاصل کیے، دوسری پوزیشن علی حسنین نے 1072 نمبر لے کر حا صل کی، جبکہ دوسری پوزیشن بھی لاہور کی صبیحہ اشرف نے 1072 نمبر لے کر حاصل کی، تیسری پوزیشن کیلئے رمشا اسلم نے 1071 نمبر لیے جبکہ سانئس گروپ میں اسامہ قمر نے 1476 نمبر حاصل کیے، دوسری پوزیشن علی حسنین نے 1072 نمبر لے کر حاصل کی۔
تیسری پوزیشن عمیر افتخار نے 1069 نمبر لے کر حاصل کی، سائنس گروپ میں طالبات میں سے سجیہ اشرف نے 1072 نمبرحا صل کرکے پہلی پوزیشن حا صل کی، دوسری پوزیشن رمشا اسلم 1071 نمبر لیے، ماریہ نے 1069 سمن سہیل نے بھی 1069 نمبر حاصل کیے، فاطمہ نیلم اور ماہم نور نے 1069 حاصل کیے ۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔۔ اور ان کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن امداد کی جائے گی۔