پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین احتجاجی دھرنا دے گی

Lahore

Lahore

لاہور : پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین آج بروز سوموار سہ پہر 12 بجے صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی۔

یونین کے ترجمان کے مطابق پیڈا اتھارٹی گزشتہ 15 /15سال سے کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو آنریبل ہائیکورٹ کے حُکمِ امتناعی کے باوجود ملازمتوں سے فارغ کرنے کے درپے ہے۔

یاد رہے کہ ایک جانب پیڈا اتھارٹی کے چیئرمین میاں یاور زمان نے آج بروز سوموار سہ پہر 12بجے پیڈا اتھارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب پیڈا اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے بھی آج بروز سوموار سہ پہر 12بجے ہی اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپکی شرکت اور تعاون پرپیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے اراکین انتہائی شکر گزار اور دعا گو ہوں گے۔ زاہد اقبال
رابطہ سیکرٹری برائے میڈیا ( پیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین)
فون نمبرز برائے رابطہ 03334324058
03338005977
03024500098