لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی طیب کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2000 ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں فرقہ وارانہ لڑائی کے دوران ابرار نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔
ساہیوال کی سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی، مجرم نے 1997ء میں اوکاڑہ میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ سینٹرل جیل ڈیرہ غازی میں سزائے موت کے قیدی اصغرعلی کی سزا پر عملدرآمد مؤخر کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں سزا پر نظر ثانی کی درخواست کے باعث پھانسی مؤخر کی گئی۔